افغانستان واضح کرے کہ طالبان سے لڑنا ہے یا مذاکرات کرنے ہیں سرتاج عزیز

ہم امن مذاکرات کے سلسلے میں ’’سہولت کنندہ‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، مشیر امور خارجہ


شائق حسین November 01, 2015
افغان طالبان افغانستان پر قبضہ تونہیں کرسکتے مگرایسا لگتاہے کہ وہ ایک طویل عرصے تک لڑنے کی پوزیشن میں ہیں، سرتاج عزیز۔ فوٹو: فائل

مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان حکومت کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ طالبان سے لڑائی چاہتی ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی خواہاں ہے۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان کا افغانستان کے مسئلے اور وہاں امن وامان کے قیام کے لیے شروع کردہ مفاہمتی عمل پر واضح موقف ہے، ہم امن مذاکرات کے سلسلے میں ''سہولت کنندہ'' کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغان طالبان افغانستان پر قبضہ تونہیں کرسکتے مگرایسا لگتاہے کہ وہ ایک طویل عرصے تک لڑنے کی پوزیشن میں ہیں اوراس کا افغانستان کے امن وسلامتی کو نقصان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں