پولیس نفری میں کمی جرائم میں اضافے کا باعث بن گئی سروے

پنجاب میں 507 اور سندھ میں 524شہریوں کے لیے صرف ایک پولیس اہلکار ہے


آن لائن November 02, 2015
پنجاب میں 507 اور سندھ میں 524شہریوں کے لیے صرف ایک پولیس اہلکار ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ پولیس میں ملازمین کی کمی انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ اورجرائم میں اضافے کاباعث بن گئی۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق پنجاب میں 507، سندھ میں 524، کے پی کے میں 414، بلوچستان میں 346 شہریوں کے لیے صرف ایک پولیس اہلکارہے جب کہ اسلام آباد میں 19 لوگوں کی حفاظت کے لیے ایک پولیس اہلکار تعینات ہے. پنجاب میں پولیس کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار، سندھ میں 1 لاکھ 5 ہزار، کے پی کے میں 65 ہزار، بلوچستان میں 38 ہزار جب کہ وفاق میں 2 لاکھ 11 ہزار ہے. رپورٹ کے مطابق چاروں صوبوں میں شہریوں کی جانب سے پولیس پر عدم تعاون اور بے جارشوت کی شکایات بھی عام ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں