فنکاروں کا درجہ سیاستدانوں سے اوپرہےاوتار بھوگل

حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کوآپس کے اختلافات سے فنکاروں کو دور رکھنا چاہیے، اوتار بھوگل


Javed Yousuf November 07, 2015
حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کوآپس کے اختلافات سے فنکاروں کو دور رکھنا چاہیے، اوتار بھوگل فوٹو : فائل

فنکاروں کا درجہ سیاستدانوں سے اوپر کا ہے ، میوزک میں حدیں ڈالنا افسوسناک بات ہے۔غزل گائیک غلام علی کو زبردستی لے آئیں گے۔ یہ بات بالی ووڈ ڈائریکٹر اوتار بھوگل نے ممبئی سے ٹیلیفون پر نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ سر اور لے کی کوئی حدود وقیود نہیں ہوتی اور نہ وہ اس کو مانتی ہے ، یہ تو ایک خوشبو کی مانند سب کو اپنے سحر میں مبتلا کرتی چلی جاتی ہے۔غلام علی میوزک کے لیجنڈ ہیں جنھیں ہم بچپن سے سنتے چلے آرہے ہیں ، ان کا بھارت نہ آنے کے فیصلے سے مجھ سمیت چاہنے والی بھارتیوں پرستاروں کو شدید دکھ ہوا ہے۔

یہ سبھی جانتے ہیں کہ انھوں نے ایسا مٹھی بھر انتہا پسند گروہ کے رویے پر کیا ہے،اگر اسی طرح فنکاروں نے بھارت آنا چھوڑنے لگے تو اس سے پوری دنیا میں بھارت کے بارے میں کوئی اچھا تاثر نہیں جائے گا۔

اوتار بھوگل نے کہا کہ حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو آپس کے اختلافات اور معاملات میں فنکاروں کو دور ہی رکھنا چاہیے۔غلام علی کو بھارتی اپنے گھر کی فرد کی طرح ہی سمجھتے ہیں، وہ ا پنے فرد کو زیادہ دیر تک باہر نہیں رہنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں