ملبوسات پر کشیدہ کاری کی قوس قزح کے رنگ

اداکارہ میگھا نے ایکسپریس سنڈے میگزین کے لئے کڑھائی اور خوبصورت رنگوں کے ساتھ ڈیزائن کئے ڈریسز کا فوٹو شوٹ کروایا


Javed Yousuf/Qaiser Iftikhar November 08, 2015
اداکارہ میگھا نے ایکسپریس سنڈے میگزین کے لئے کڑھائی اور خوبصورت رنگوں کے ساتھ ڈیزائن کئے ڈریسز کا فوٹو شوٹ کروایا:فوٹو : محمود قریشی

دیدہ زیب رنگوں اور کڑھائی والے ملبوسات ہر عمر کی خواتین پسند کرتی ہیں، شادی بیاہ ہو یا کوئی تقریب ہر عورت یا لڑکی دوسروں سے منفرد نظر آنے کے لئے تیار کئے ہوئے یا خود اپنی مرضی سے ڈیزائن کرواتی ہیں۔

پہلے پہل تو ایسے ڈریسز بھاری بھرکم کڑھائی کا کام کی وجہ سے شادی بیاہ تک ہی محدود تھے۔اب جب ہلکی پھلکی مشینی اور ہاتھ کی کڑھائی سے تیار ہوئے ملبوسات کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔



اب تو مارکیٹ میں رسم حنا، بارات، ولیمہ سمیت ہر تقریب کی مناسبت سے ڈیزائن کئے گئے۔ ڈریسز کے ساتھ اسی طرح کی جیولری عام دستیاب ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ میگھا نے ایکسپریس سنڈے میگزین کے لئے کڑھائی اور خوبصورت رنگوں کے ساتھ ڈیزائن کئے ڈریسز کا فوٹو شوٹ کروایا۔خوبصورت شوخ رنگ، جیولری اور میک اپ کے ساتھ ان کی شخصیت اور زیادہ نکھر گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے جس کا انتخاب تقریب اور ماحول کے ساتھ کیا جائے تو اور زیادہ دلکشی پیدا ہوجاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں