صنم سعید کی فلم ’’دوبارہ پھر سے ‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

مہرین جبارکی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم کی شوٹنگ نیویارک میں کئی گئی ہے


Javed Yousuf November 14, 2015
تینوں فلمیں اپنے موضوع اور کرداروں کے حوالے سے منفرد ہوں گی، صنم سعید۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ماڈل و اداکارہ صنم سعید کی فلم ''دوبارہ پھر سے'' بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جس کو مہرین جبار ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ نیویارک میں شوٹ ہونے و الی اس فلم کے دیگر فنکاروں میں عتیقہ اوڈھو، عدیل حسین، حریم فاروق، طوبی صدیقی، علی کاظمی، شازخان اور چائلڈ اسٹار موسیٰ شامل ہیں۔

مہرین جبار نے اس فلم کا اعلان سال رواں ماہ جولائی میں کیا تھا جب کہ 23 اگست کو نیویارک میں شوٹنگ شروع ہو گئی جہاں پل اسٹریٹ، جیننگ بیچ (Jennings Beach) اور جھیل موگن (Mohegan) میں سین عکسبند کیے گئے۔ فلم کا آخری اسپیل ستمبر میں شوٹ کیا گیا ہے۔ صنم سعید کی ''ماہ میر'' اور '' بچانا'' (Bachaana) کے بعد یہ تیسری فلم ہے جس میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ ان میں سے '' ماہ میر'' ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے جس کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسے 6نومبر کو سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

''دوبارہ پھرسے'' اور ''بچانا'' 2016ء میں ریلیز کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ ''ماہ میر'' بھی شاید نئے سال میں ہی نمائش ہو۔ ماڈل واداکارہ صنم سعید کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ انھیں بولی ووڈ سے بھی فلموں کی آفرز ہیں مگر ابھی تک انھوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔

دوسری طرف پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان اور عروہ حسین بولی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں جن میں سے ماہرہ خان بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ''رئیس'' میں ان کے مقابل کام کر رہی ہیں۔ صنم سعید کا کہنا ہے کہ تینوں فلمیں اپنے موضوع اور کرداروں کے حوالے سے منفرد ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی کی طرح پاکستان میں فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں