پاک بھارت کی بھلائی آپس کے اچھے تعلقات میں ہے ملالہ کا مودی کو پیغام

مودی، نواز شریف کو نوبل امن انعام پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی، دونوں وزرائے اعظم نے میری بات نہیں سنی،ملالہ کا گلہ


این این آئی November 14, 2015
ہمیں چاہیے کہ تعلیم، انسانی حقوق اورعوامی فلاح پر توجہ دیں،ملالہ:فوٹو: فائل

ملالہ یوسفزئی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بھلائی آپس کے اچھے تعلقات میں ہے دشمنی میں نہیں۔

بھارتی وزیراعظم کے نام پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ہماری ترقی مل کر کام کرنے میں ہے نہ کہ ایک دوسرے سے دشمنی میں، ہمیں چاہیے کہ تعلیم، انسانی حقوق اورعوامی فلاح پر توجہ دیں۔

ملالہ یوسفزئی نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی، نواز شریف کو نوبل امن انعام پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی، دونوں وزرائے اعظم نے میری بات نہیں سنی، انھوں نے اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ کوشش ہوگی دونوں وزرائے اعظم کو ہم اکٹھا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں