مادام تساؤ عجائب گھر کا دہلی میں شاخ کھولنے کا فیصلہ

دہلی میں مومی مجسموں کا عجائب گھر 2017ء میں کھول لیا جائے گا، آرگنائزر مارلن انٹرٹینمنٹ


Net News/APP November 15, 2015
دہلی میں مومی مجسموں کا عجائب گھر 2017ء میں کھول لیا جائے گا، آرگنائزر مارلن انٹرٹینمنٹ۔ فوٹو : فائل

مومی مجسموں کے لیے دنیا بھر میں مشہور برطانوی عجائب گھر مادام تساؤ نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عجائب گھر چلانے والی کمپنی مارلن انٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ عجائب گھر2017 ء کے ابتدائی مہینوں میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک وارن نے کہا ہے کہ اس بات سے ہمیں بہت خوشی ہے کہ ایشیا کا سب سے پہلا مادام تساؤ بھارت میں کھل رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا لندن کے مادام تساؤ میں پہلے سے موجود بالی وڈ کے ستاروں کے مومی پتلے وہاں کی سب سے پرکشش چیز ہیں۔

واضح رہے کہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں بالی وڈ ستاروں کی گیلری میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان،ا رتیک روشن، کرینہ کپور، ایشوریہ رائے سمیت دیگر بھارتی ستاروں کے پتلے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں