تحریک انصاف میں انتہائی فعال انٹیلی جنس شعبے کا انکشاف

راولپنڈی میں فیاض الحسن چوہان کی فراغت کا فیصلہ بھی اسی شعبے کی سفارش پرکیا گیا، ذرائع


آن لائن November 16, 2015
راولپنڈی میں فیاض الحسن چوہان کی فراغت کا فیصلہ بھی اسی شعبے کی سفارش پرکیا گیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل 

LONDON: انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں پر چیک رکھنے کے لیے ایک انتہائی فعال انٹیلی جنس شعبہ بھی قائم کررکھا ہے جس کے ارکان کی تعداد 12 سے 20 تک بتائی گئی ہے جو صرف اور صرف عمران خان کوہی جوابدہ ہے، ایک اہم سیاسی شخصیت اس شعبے کی سربراہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ شعبہ دیگر پارٹی رہنماؤں کے قریب رہ کر ان کا ہرطرح سے جائزہ لیتا ہے اور بعد ازاں اس کی رپورٹ کی روشنی میں عمران خان حتمی فیصلہ کرتے ہیں، راولپنڈی میں فیاض الحسن چوہان کی فراغت کا فیصلہ بھی اسی شعبے کی سفارش پرکیا گیا، پی ٹی آئی کے انٹیلی جنس شعبے نے عمران خان کو فیاض الحسن سمیت پورے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے رپورٹس دی ہیں۔ پی ٹی آئی کا انٹیلی جنس شعبہ اس وقت چاروں صوبوں میں رپورٹس مرتب کررہا ہے اور یہ رپورٹس بلا تاخیر عمران خان کو بھیجی جارہی ہیں تاکہ کسی بھی صورت کوئی برے کردارکا حامل شخص پارٹی میں نہ گھس سکے اور نہ ہی پارٹی ٹکٹ حاصل کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں