30 ہزار الفاظ پر مشتمل محبت نامہ تلاش کرلیا گیا

یہ طویل محبت نامہ مصنفہ جرمین گرئیر نے 1976 میں لکھنا شروع کیا


Khusosi Report November 20, 2015
یہ طویل محبت نامہ مصنفہ جرمین گرئیر نے 1976 میں لکھنا شروع کیا۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD: ملبورن یونیورسٹی کی پروفیسر مارگریٹ سائمنز نے ایک کتاب جتنے طویل محبت نامے کا سراغ لگایا ہے جو مصنفہ جرمین گریئر نے اپنے محبوب ناول نگار مارٹن ایمس کو لکھا تھا۔

30 ہزار الفاظ کا یہ خط ایک نوٹ بک کی صورت میں ان آرکائیوز میں ملا جو مس گریئر نے 2013 میں ملبورن یونیورسٹی کو فروخت کی تھیں۔ یہ طویل محبت نامہ انھوں نے 1976 میں اس وقت لکھنا شروع کیا جب وہ خود 37 سال کی اور مسٹر ایمس 26 سال کے تھے۔ گارجین کے مطابق دونوں نے کبھی برسرعام اپنے افیئر کا اعتراف نہیں کیا مگر یہ بات بہت سے لوگوں کو معلوم تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں