ایک اورتھانے کے قیا م کا فیصلہ سمری محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال

نیا پولیس اسٹیشن نارتھ ناظم آباد ٹائون میں شادمان ٹائون کے نام سے قائم کیا جائے گا


Sajid Rauf October 25, 2012
نئے پولیس اسٹیشن میں ناگن چورنگی ، انڈا موڑ، سخی حسن چورنگی ، قلندریہ چوک اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہونگے ہیں۔ فوٹو: فائل

شہر میں ایک اور پولیس اسٹیشن کے قیا م کا فیصلہ کر لیا گیا ، نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی سمری منظوری کے بعد آئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو بھیجی جائیگی۔

نیا پولیس اسٹیشن نارتھ ناظم آباد ٹائون میں شاد مان ٹائون کے نام سے قائم کیا جائے گاجس کے قیام کے بعد نارتھ ناظم آباد ٹائون میں اسٹیشنوں کی تعداد 6جبکہ شہر میں مجموعی تھانوں کی تعداد 110 ہو جائیگی، ذرائع کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور پے در پے ہونے والے جرائم کے واقعات کے پیش نظر خصوصی طور پر ضلع سینٹرل نارتھ ناظم آباد ٹائون میں ایک نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ضروری دستاویزات ، حدود بندی اور نقشہ بھی کر تیار کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی وجہ سے3 پولیس اسٹیشنوں تیموریہ ، شاہراہ نور جہاں اور سرسید تھانوں کے علاقے کم کر کے نئے پولیس اسٹیشن شادمان ٹائون میں شامل کر دیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق نئے پولیس اسٹیشن میں ناگن چورنگی ، انڈا موڑ، سخی حسن چورنگی ، قلندریہ چوک اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہونگے ہیں ، نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کے حوالے ایک سمری بھی تیار کی گئی ہے جو آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کو ارسال کردی گئی ہے۔

جس کے بعد آئی جی سندھ کی جانب سے سمری منظوری کے بعد محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کی جائے گی اور محکمہ داخلہ سندھ کی منظوری کے بعد نئے پولیس اسٹیشن کا قیام ممکن ہو سکے گا ، نارتھ ناظم آباد ٹائون میں اس وقت 5 پولیس اسٹیشن موجود ہیں جبکہ نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کے بعد نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پولیس اسٹیشنوں کی تعداد 6 ہو جائیگی جبکہ سینٹرل پولیس آفس میں قائم محکمہ پولیس آفس کے مطابق اس وقت شہر میں پولیس اسٹیشنوں کی تعداد109 ہے اور نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کے بعد پولیس اسٹیشنوں کی تعداد110ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں