بلدیاتی انتخابات سے متعلق عمران خان کا کراچی میں نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ یونین کمیٹی کی سطح پر بھی اتحاد کر سکتی ہے۔


Umair Ali Anjum November 21, 2015
پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ یونین کمیٹی کی سطح پر بھی اتحاد کر سکتی ہے۔ فوٹو:فائل

بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی واضح برتری کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایم کیو ایم سے مقابلہ کرنے کیلیے کراچی میں تحریک انصاف کی قیادت جماعت اسلامی کے بعد اب دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ یونین کمیٹی کی سطح پر بھی اتحاد کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پارٹی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوںکو اسلام آباد طلب کرکے موجودہ صورت حال پر بات چیت کی ہے اورکراچی کی قیادت کو 5 دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی مہم کو مزید تیزکرنے اور عوامی رابطہ مہم کو پارٹی قیادت کی سطح پر چلانے کے احکام دیے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ یونین کمیٹی کی سطح پر پارٹی کے انتخابی دفاتر زیادہ سے زیادہ کھولے جائیں اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں