ٹیکسٹائل ایکسپورٹ اکتوبر میں11فیصد گر گئی

رواں مالی سال کےابتدائی 4ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات6.87فیصدکمی سے4ارب27کروڑ19لاکھ 73ہزارڈالررہی،اعدادوشمار


Business Desk November 24, 2015
سیمنٹ کی برآمد27.97 فیصدکمی سے 2کروڑ 97 لاکھ 28 ہزار ڈالر اور دیگر آئٹمز کی ایکسپورٹ 6.84 فیصدکمی سے 8 کروڑ 54لاکھ 41 ہزار ڈالر رہی۔فوٹو: فائل

اسپورٹس اور سرجیکل گڈز کے سوا گزشتہ ماہ پاکستان سے کم وبیش تمام اشیا کی برآمدات میں کمی ہوئی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ اکتوبر2015 میں 10.69 فیصدکمی سے 1ارب 5کروڑ 12لاکھ 18 ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ سال اکتوبر میں 1ارب 17کروڑ 69لاکھ 88 ہزار ڈالر تھی۔

اس دوران خام روئی کی برآمد53 فیصد کمی سے 1کروڑ17لاکھ 6 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 29 فیصدکمی سے12کروڑ 16لاکھ 21 ہزار ڈالر کی 54ہزار602 میٹرک ٹن برآمد، کاٹن کلاتھ کی 1.79 فیصد کمی سے 20کروڑ 4لاکھ 58 ہزار ڈالر،دیگر اقسام کی یارن39 فیصد کمی سے 31لاکھ 78 ہزار ڈالر، نٹ ویئر 9.5 فیصد کمی سے 18کروڑ 88لاکھ 77 ہزارڈالر، بیڈ ویئر 8.92 فیصد کمی سے 16کروڑ 33لاکھ 60ہزار ڈالر، ٹاولز18.14 فیصدکمی 5کروڑ 90لاکھ 25 ہزار ڈالر، خیمے تارپولین کی برآمد 14.21 فیصد کمی سے 88لاکھ 92 ہزار ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 0.36 فیصدکمی سے 17کروڑ 44 لاکھ 5 ہزار ڈالر رہی۔آرٹ، سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل 21.87 فیصد کمی سے 2کروڑ 40لاکھ 33ہزار ڈالر،میڈاپ آرٹیکلز2.94 فیصد کے اضافے سے 5کروڑ 77لاکھ 52ہزارڈالراور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی ایکسپورٹ2.44 فیصد اضافے سے 3کروڑ 78 لاکھ 92 ہزار ڈالر رہی جو اکتوبر 2014 میں 3کروڑ 69 لاکھ 89 ہزار ڈالر رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 6.87 فیصدکمی سے 4ارب 27 کروڑ 19لاکھ 73ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4ارب 58 کروڑ 72لاکھ 38ڈالر رہی تھی، جولائی سے اکتوبر 2015 تک خام روئی کی برآمد10.21 فیصدکمی سے 6کروڑ 71لاکھ 68 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 21.04 فیصدکمی سے 50کرور 42لاکھ 9 ہزار ڈالر، کاٹن کلاتھ8.79 فیصد کمی سے 76کروڑ 18لاکھ 13ہزار ڈالر، دیگراقسام کا یارن22.67 فیصدکمی سے 1کروڑ 26لاکھ 65ہزار ڈالر، نٹ ویئر2.16 فیصدکمی سے 82 کروڑ 2 لاکھ 99ہزار ڈالر،

بیڈ ویئر8.02 فیصدکمی سے 67کروڑ 45لاکھ 67 ہزار، ٹاولز 4.17 فیصد کے اضافے سے 26کروڑ 78لاکھ 45 ہزار ڈالر، خیمے تارپورلین 48.61 فیصدکمی سے 2کروڑ 76لاکھ 95 ہزار ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 4.1 فیصد کے اضافے سے 68کروڑ 3 ہزار ڈالر، آرٹ، سلک، سنتھیٹک ٹیکسٹائل19.69 فیصدکمی سے9کروڑ 96لاکھ 22 ہزار ڈالر، میڈاپ آرٹیکلز 0.17 فیصدکمی سے 20کروڑ 71لاکھ 32 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی برآمد 2.16 فیصدکمی سے 14کروڑ 88لاکھ 99 ہزار ڈالر رہی۔

بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ 4ماہ (جولائی تااکتوبر) کے دوران پٹرولیم گروپ کی ایکسپورٹ 4 ماہ میں80.25 فیصدکمی سے 7کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار ڈالر، قالین کی برآمد13.40 فیصدکمی سے 3کروڑ 10لاکھ 65ہزار ڈالر، اسپورٹس گڈز کی6.50 فیصدکمی سے 9کروڑ 90لاکھ 3ہزار ڈالر رہی، خام چمڑے کی برآمد22.48 فیصدکمی سے 12کروڑ 57لاکھ 70 ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات کی برآمد16.80 فیصدکمی سے 18کروڑ 12 لاکھ 95 ہزار ڈالر، طبی آلات کی برآمد4.38 فیصد کے اضافے سے 11کروڑ 59 لاکھ 56 ہزار ڈالر، کیمیکل وفارما پروڈکٹس کی برآمد12.72 فیصد کمی سے 29 کروڑ 60لاکھ 83 ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز کی برآمد22.09 فیصد کمی سے 5کرور 90لاکھ 41 ہزار ڈالر، جیولری کی برآمد2.08 فیصدکمی سے 25 لاکھ 87ہزار ڈالر، سیمنٹ کی برآمد36.18 فیصد کمی سے 11کروڑ 74 لاکھ 72 ہزار ڈالر رہی۔

اس کے علاوہ کٹلری،فٹ ویئر، فرنیچر، شیرے، جیمز، ہینڈی کرافٹس، گڑ وگڑ مصنوعات کی برآمد بھی کم رہی جبکہ دیگر اشیا کی برآمد28.02 فیصدکمی سے 32کروڑ 35لاکھ 62 ہزار ڈالر رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں پٹرولیم گروپ کی برآمد56.25 فیصدکمی سے 1کروڑ 87لاکھ 31 ہزار ڈالر، قالین کی ایکسپورٹ 18.01 فیصدکمی سے 80لاکھ 78 ہزار ڈالر، اسپورٹس گڈز کی ایکسپورٹ32.04 فیصد کے اضافے سے 2کروڑ 56 لاکھ 32 ہزار ڈالر، خام چمڑے کی برآمد 25.61 کمی سے 2کروڑ 89لاکھ 53 ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات23.65 فیصدکمی سے 4کروڑ 53لاکھ 96 ہزارڈالر،

سرجیکل گڈز کی ایکسپورٹ 13.84 فیصدکے اضافے سے 3کروڑ 49لاکھ 16ہزار ڈالر، کیمیکل وفارما مصنوعات کی ایکسپورٹ 26.71 فیصد کمی سے 5کروڑ 54 لاکھ56 ہزار ڈالر، انجینئرنگ گڈز کی ایکسپورٹ 15.19 فیصد کے اضافے سے 1 کروڑ 48لاکھ 64 ہزار ڈالر، سیمنٹ کی برآمد27.97 فیصدکمی سے 2کروڑ 97 لاکھ 28 ہزار ڈالر اور دیگر آئٹمز کی ایکسپورٹ 6.84 فیصدکمی سے 8 کروڑ 54لاکھ 41 ہزار ڈالر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں