لاعلاج نوجوان کی ملالہ سے ملاقات کی خواہش پوری ہوگئی
انوراللہ نے ملالہ کے ساتھ کھیل اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
میک اے وش فاؤنڈیشن پاکستان کے لاعلاج بچے انور اللہ خان نے گزشتہ روز نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے برمنگھم میں ملاقات کی۔
ملالہ یوسف زئی نے لاعلاج نوجوان اور دیگر مہمانوں کو اپنے ہاتھوں سے چائے بناکر پیش کی، انوراللہ نے ملالہ کے ساتھ کھیل اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اپنی خواہش کی تکمیل پر انور اللہ خان کی خوشی قابل دید تھی۔ ملاقات کے اختتام پر ملالہ یوسف زئی نے اپنی جانب سے لاعلاج بچے کو تحفے تحائف پیش کئے۔
واضح ہو کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا 17 سالہ انور اللہ خان نے کچھ عرصے قبل میک اے وش پاکستان سے ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی، جسے فاؤنڈیشن نے پورا کردیا۔