سر درُت کے ساتھ فیشن کے بدلتے انداز

اس وقت ہلکے اور شوخ رنگوں میں بنی جیکٹیں بہت مقبول ہیں جو خواتین کی شخصیت کو پُرکشش بناتی ہیں۔


Musa Raza November 29, 2015
اس وقت ہلکے اور شوخ رنگوں میں بنی جیکٹیں بہت مقبول ہیں جو خواتین کی شخصیت کو پُرکشش بناتی ہیں۔ :ماڈل: مہک / فوٹو : ایکسپریس

آج کل موسم کی سرد رُتوں کی مناسبت سے فیشن کے تقاضوں کو پورا کرتے ملبوسات خواتین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

شادی بیاہ کی تقریبات میں تو زرق برق ملبوسات کا استعمال ہوتا ہی ہے لیکن کالج اور یونی ورسٹیوں میں ہونے والی تقریبات کے لیے بھی اب خاص ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں۔



گرم ملبوسات کے ساتھ خواتین میں مقبولیت کی بنا پر ڈیزائنر دیدہ زیب جیکٹ تیارکر رہے ہیں، جب کہ سردی سے بچاؤ کے لیے ان کے ساتھ مختلف رنگوں کے گاؤن پہنے جاتے ہیں، جو خواتین کی شخصیت کو پروقار بناتے ہیں۔

اس وقت ہلکے اور شوخ رنگوں میں بنی جیکٹیں بہت مقبول ہیں جو خواتین کی شخصیت کو پُرکشش بناتی ہیں۔ آج کل پُر تکلف تقریبات میں بھی نوجوان لڑکیاں اس طرز کے پہناؤں کو ترجیح دیتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں