کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بدترین مندی رہی

گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری اتارچڑھاؤ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 33908.33 پوائنٹس کی بلند سطح پردیکھاگیا


آن لائن November 30, 2015
گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری اتارچڑھاؤ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 33908.33 پوائنٹس کی بلند سطح پردیکھاگیا فوٹو: آن لائن/فائل

SWAT: کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کے دوران تاریخ کی بدترین مندی کی زدمیں رہی۔ طویل عرصے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پانچوںدن مسلسل مندی کے بادل چھائے رہے۔

اس دوران 100 انڈیکس 9بالائی حدسے نیچے گرگیا اور انڈیکس 33ہزار پوائنٹس کی بلند سطح سے گھٹ کر32ہزارپوائنٹس پرآگیا۔ پورے ہفتے مندی کے اثرات غالب رہنے سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 84ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 71 کھرب روپے سے کم ہو کر69کھرب روپے رہ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے ہی روز سے مندی کاشکار ہوگئی تھی۔ منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ اور غیر ملکی سرمائے کے انخلا کی وجہ سے مندی کاتسلسل جمعہ تک برقراررہا جبکہ گلوبل ایکویٹی مارکیٹس میں مندی خام تیل کی قیمتوں میںعدم استحکام نئے ٹیکسز مختلف شعبوں میں اثر انداز ہونے کے امکانات اور اسٹاک بروکرز کا پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام پر تحفظات سمیت ایس ای سی پی کے تحقیقاتی عمل میں بروکرز میں پائی جانے والی بے چینی جیسے عوامل نے مارکیٹ کو اتارچڑھاؤ سے دوچار رکھا۔

اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ5کاروباری دنوںمیں کے ایس ای100انڈیکس 33100, 33200, 33300,33400,33500,33600 ,33700 ,33800اور33000پوائنٹس کی 9بالائی حد سے نیچے گر گیا۔ اس طرح 100انڈیکس میں 896.73پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 33857پوائنٹس سے کم ہو کر 32960.27 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پربندہوا۔ اسی طرح 595.21پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19405.58پوائنٹس اورکے ایس ای ال شیئرزانڈیکس 23714.27 پوائنٹس سے گھٹ کر 23098.44 پوائنٹس پر آگیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری اتارچڑھاؤ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 33908.33 پوائنٹس کی بلند سطح پردیکھاگیا جبکہ ایک موقع پر338819.78پوائنٹس کی کم ترین سطح پربھی آگیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ٍ زیادہ سے زیاد کاروباری لین دین 15کروڑ77لاکھ 42ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 7ارب روپے تک ریکارڈ کیاگیا جبکہ کم سے کم 12کروڑ23لاکھ 26ہزارحصص کاکاروبار ہوا تھا اور ٹریڈنگ ویلیو 6ارب روپے تک محدود دیکھاگیا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 84ارب 23کروڑ33لاکھ 2ہزار 977روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 71کھرب 75ارب 66 کروڑ 82 لاکھ 32ہزار 4روپے سے گھٹ کر69کھرب 91ارب 43کروڑ49لاکھ 29ہزار27روپے رہ گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر 1826 کمپنیوںکاکاروبار ہوا جس میں سے 568 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 1143میں کمی اور 115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، پیس پاک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، سلک بینک لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس، کے الیکٹرک لمیٹڈ اورسوئی نادرن گیس سرفہرست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں