’’سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘‘میں منفی کردار نہیں کررہا غلام محی الدین

کردارکے گیٹ اپ کے مطابق لگتا ہے میں انڈر ورلڈ ڈان کا رول کر رہا ہوں، غلام محی الدین


Cultural Reporter November 30, 2015
کردارکے گیٹ اپ کے مطابق لگتا ہے میں انڈر ورلڈ ڈان کا رول کر رہا ہوں، غلام محی الدین فوٹو: فائل

اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ''سوال سات سو کروڑ ڈالر کا'' میں منفی رول نہیں کر رہا، البتہ فلم بین مجھے ایک منفرد گٹ اپ میں دیکھیں گے۔فنکار کے لیے نیگیٹو اور پازیٹو سے زیادہ کردار کو فوکس کرتا ہے، بولی ووڈ اور ہالی ووڈ میں فنکاروں کے کردار اور گٹ اپ تیار کیے جاتے ہیں۔

ہمارے ہاں بھی اب یہ رحجان شروع ہوگیا ہے نئے فلم میکر منفرد موضوعات کے ساتھ کرداروں کے گٹ اپ پر بھی توجہ دے رہے ہیں ۔جمشید جان محمد نے فلم میں میرے کردار کے مطابق گٹ اپ تیار کروایا ، جس کو دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے کہ شاید میں انڈر ورلڈ ڈان کا رول کر رہا ہوں۔ غلام محی الدین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس گٹ اپ کے ساتھ میری تصویر کو ابھی تک جتنے بھی لوگوں نے دیکھا انھوں نے پسند کیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اپنے بجٹ، پروڈکشن، ڈائریکشن، ایکٹنگ سمیت ہر لحاظ سے پاکستان کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی۔ واضح رہے فلم میں ان کے بیٹے علی محی الدین فلمی کیرئیر کا آغاز کر رہے ہیں۔دیگر فنکاروں میں جاوید شیخ، اسماعیل تارا، شمعون عباسی، عینی قرتہ العین، نیئر اعجاز شامل ہیں۔ فلم کی زیادہ تر عکسبندی بنکاک، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں