بھارتی فنکار اپنے ہی ملک میں محفوظ نہیںاداکارہ نور

مودی سرکار کے حکومت میں آنے کے بعد بھارتی جنونی ہندؤں کو بدمعاشی کالائسنس مل گیا ہے، نور


این این آئی December 02, 2015
فنکار امن محبت کے سفیر ہوتے ہیں ان کو بلاوجہ متنازعہ نہ بنایا جائے، نور۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

اپنے ملک میں ہی بھارتی فنکار محفوظ نہیں ہیں ،پا ک بھارت قیام کے بعد بھارت نے جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے پاکستان کو دبانے کی کوشش کی مگر خدا کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں ایٹم بم کی چھتر ی سے امن کی چھاؤںفراہم کردی جس کے بعد بھارت کا رویہ تبدیل ہوگیا اوراب مودی سرکار کے حکومت میں آنے کے بعد بھارتی جنونی ہندؤں کو بدمعاشی کالائسنس مل گیا ہے۔

جس کی چاہتے ہیں عزت اچھالتے ہیں اور خاص طور پر مسلمان فنکاروں کو ٹارگٹ کرنے مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔نو رنے کہا کہ فنکار امن محبت کے سفیر ہوتے ہیں ان کو بلاوجہ متنازعہ نہ بنایا جائے ۔انھوں نے کہاکہ بھارتی انتہاء پسندوں شیوسینا کے ہاتھوں تنگ آکر عامر خان کا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا چلے گئے اور یہ درحقیقت بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں