پیرس میں نواز شریف نریندرمودی ملاقات خوش آئند ہے بانکی مون

ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں کمی آئے گی


Online December 02, 2015
ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں کمی آئے گی۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے پیرس میں نوازشریف اور نریندرمودی کی ملاقات خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بانکی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل نے پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے دوران نواز مودی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے اورکہا کہ اقوام متحدہ پاکستان اوربھارت کے درمیان اختلافات اورمسائل کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کاحامی ہے۔ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری میں کمی آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں