مودی کی تصویر میں ردوبدل سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت کی تضحیک

اس دوران نہ صرف ٹوئٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر گردش کر چکی تھی بلکہ اس کا مذاق بھی بن چکا تھا


AFP/Net News December 05, 2015
اس دوران نہ صرف ٹوئٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر گردش کر چکی تھی بلکہ اس کا مذاق بھی بن چکا تھا: فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت کے سرکاری ادارے پریس انفارمیشن بیورو کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چنائی میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کھینچی گئی تصویر میں ردوبدل کرنے پر آن لائن تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیورو کی جانب سے پہلے بھارتی وزیراعظم کی جہاز کی کھڑکی سے باہر جھانکتی ہوئی تصویر ری ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کھڑکی میں سیلاب میں ڈوبی عمارتوں اورکھیتوں کو دیکھا جا سکتا تھا۔ تاہم چند گھنٹوں بعد ہی وہی تصویر دوبارہ ٹویٹ کی گئی لیکن اس بار سیلابی صورت حال کے قدرے واضح مناظرجہازکی کھڑکی کی جگہ پرچسپاں کر دیے گئے تھے۔

دوسری ٹویٹ کو اگرچہ بعد میں ہٹا دیا گیا تاہم اس دوران نہ صرف وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر گردش کر چکی تھی بلکہ اس کا مذاق بھی بن چکا تھا۔پی آئی بی کی جانب سے اس معاملے پر اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔جہاں چند افراد نے بعد میں ہٹائی جانے والی ٹویٹ کو تفریحی انداز میں لیا وہیں کچھ لوگوں نے صورت حال کی سنجیدگی کے باعث اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔وزیر اعظم مودی کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب ان کی تصویر میں ردوبدل کیا گیا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں