فلم ’’ہی نیمڈ می ملالہ‘‘ آسکر ایوارڈ کیلیے شارٹ لسٹ

علم کی محبت پرمبنی اس فلم کو بہترین دستاویزی فلم کی درجہ بندی سے منتخب کیا گیا


Net News December 06, 2015
علم کی محبت پرمبنی اس فلم کو بہترین دستاویزی فلم کی درجہ بندی سے منتخب کیا گیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنی فلم ''ہی نیمڈ مِی ملالہ'' کو آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

علم سے محبت کرنے والی ایک بچی کی سچی کہانی،جس کی آواز کو تعلیم دشمنوں نے خاموش کرنا چاہالیکن سوات کی باہمت ملالہ نے ہمت نہیں ہاری،تعلیم کے لیے اس کا جنون بڑھتا ہی چلا گیا۔ ایک چھوٹے سے شہر سے اٹھنے والی آواز پوری دنیا نے سُنی، ملالہ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ''ہی نیمڈ مِی ملالہ'' کو 2016ء کے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین ڈاکو منٹری کی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، یہ فلم پہلے ہی دنیا بھر میں دھوم مچا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں