راہداری منصوبہ ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کا راستہ ہے کامران مائیکل

کراچی کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اس کاسہراحکومت اورفوج کو جاتا ہےاوراس کےلیےبعض مشکل فیصلےبھی کرنا پڑے ہیں،کامران مائیکل


این این آئی December 07, 2015
وہ لوگ جو اس ملک کی ترقی نہیں چاہتے ہم نے اس بندرگاہ کو ترقی دینے کا اقدام کر کے ان کو چیلنج کیا ہے، وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے کا راستہ ہے اس لیے پوری قوم کو اسے بد خواہوں سے بچانے کیلیے اس کے گرد اپنا حصار قائم کرنا ہوگا، حکومت صرف نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلیے عملی طور پر سفر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کامران مائیکل نے کہا کہ پورے ملک میں ترقی کے لئے یکساں منصوبے شروع کیے گئے ہیں، گوادر پورٹ کی ترقی اور یہاں پر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے قیام سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا جس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی اور اس سے عوام کی زندگیوں میںبھی خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا ہے تو اس کے لیے امن و امان کا قیام نا گزیر ہے اور ہماری افواج،پولیس اور دیگر حساس ادارے اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں،کراچی کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اس کا سہرا حکومت اور فوج جاتا ہے اور اس کے لیے بعض مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے ہیں۔

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ گوادر بندرگاہ ملک کا سرمایہ ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔گوادر ہمارے روشن مستقبل کا ضامن اور آنے والی نسلوں کیلیے وہ سائن ہے جس پر آگے بڑھ کر ہم منزل تک جاسکیں گے۔ کامران مائیکل نے کہاکہ گوادر بندرگاہ پورے ملک، خطے اور وسطی ایشیا کی توجہ کا مرکز ہے، پوری دنیا بھی اس طرف دیکھ رہی ہے،یہ چھوٹی بات نہیں، وہ لوگ جو اس ملک کی ترقی نہیں چاہتے ہم نے اس بندرگاہ کو ترقی دینے کا اقدام کر کے ان کو چیلنج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں