کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے زرداری

طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے مزید الجھ جاتے ہیں بیان


وزیراعلیٰ نے زرداری کو اجلاس کی تفصیلات بتائیں، رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سندھ اسمبلی سے توثیق کی تجویز فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے، طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے مزید الجھ جاتے ہیں، جمہوری عمل کو ہر صورت آگے بڑھنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کراچی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی دو حکومتوں کا خاتمہ ایک بہانہ تھا، اس وقت کے پاورز بروکرز نے پیپلز پارٹی کیخلاف سازش کرنے کیلیے شہر قائد کے مسائل کو استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ صرف منتخب حکومت ہی کراچی میں امن قائم کر سکتی ہے۔ مسائل کا سیاسی حل ہی کارگر ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں اسٹاف رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات اور امن وامان کے اجلاس کے احوال سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو آگاہ کردیا ہے ۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر مشاورت جارہی ہے اور یہ تجویز زیر غور ہے کہ ان اختیارات کی سندھ اسمبلی سے توثیق کرائی جائے ۔پیپلز پارٹی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو وزیراعلی سندھ قانون کے مطابق حل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں