انٹراپارٹی الیکشن پر تحریک انصاف میں شدیداختلافات

چوہدری سرور اور جہانگیر ترین انٹراپارٹی انتخابات کے مخالف جبکہ شاہ محمود قریشی ،اسدعمر اور نعیم الحق حق میں ہیں


Syed Naveed Jamal December 08, 2015
بلدیاتی  الیکشن میں ناقص کارکردگی پر عمران مایوس نظر آئے،علی زیدی اور علوی کے استعفے مسترد فوٹو: فائل 

تحریک انصاف کی نیشنل ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں انٹراپارٹی الیکشن کرانے پرپارٹی میں شدید اختلافات،عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کودہرایا نہیں جائیگا۔

بلدیاتی انتخابات میں وفاقی دارالحکومت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پررکن اسمبلی اسد عمر کوخراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس کی اندرونی صورتحال بتاتے ہوئے ذمہ دار ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ پارٹی کے دوسیشن تھے ایک بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جبکہ دوسرا پارٹی میں انٹراپا رٹی انتخابات کے حوالے سے تھا۔انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور اور جہانگیر خان ترین نے مخالفت کی جبکہ پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،اسدعمر اور نعیم الحق نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے پر زوردیا ۔

انٹراپارٹی الیکشن سلسلے میں بھی سات رکنی کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا جبکہ رکن قومی اسمبلی عارف علوی اورعلی زیدی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پراستعفے پیش کردیے جس پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے ان کے استعفے مسترد کردیے۔عمران خان بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکردگی سے انتہائی مایوس نظر آئے ۔شفقت محمود کی جانب سے لاہور میں ناقص کارکردگی پر استعفے دینے کے اقدام کوبھی سراہا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نظرنہیں آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں