خضدار ایکسپریس نیوز کے نمائندے کا ایک بیٹا قتل دوسرا زخمی

پریس کلب کے صدر ندیم گرگناڑی کے بیٹوں سراج احمد اور منظور کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی


Crime Reporter/Numainda Express October 26, 2012
پریس کلب کے صدر ندیم گرگناڑی کے بیٹوں سراج احمد اور منظور کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔ فوٹو: فائل

خضدار میں پریس کلب کے صدر اور ایکسپریس نیوز کے نمائندے ندیم گرگناڑی کا ایک بیٹا قتل جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو 25سالہ سراج احمد اور22سالہ منظور احمد گاڑی پرجارہے تھے کہ عیدگاہ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی سراج احمد جاں بحق اور منظوراحمد زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اس واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ندیم گرگناڑی کے بیٹے اور دیگر صحافیوں کی قتل میں ملوث ملزما ن کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خضدار پریس کلب کے صدر اوردیگر صحافیوں کو نشانہ بنایاجاچکا ہے ، ادمر تربت کے علاقے تمپ مین بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخض نور علی کو قتل کردیا ، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں