خام تیل کی عالمی قیمتیں7سال کی کم ترین سطح پرآگئیں

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے اپنے حالیہ اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی سے انکار کردیا تھا،


Business Desk December 12, 2015
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے اپنے حالیہ اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز یورپی خام تیل برینٹ نارتھ سی کروڈ کی جنوری میں فراہمی کیلیے قیمت 38.61 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جو دسمبر 2008 کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے جبکہ امریکی کروڈ کے نرخ 35.84 ڈالر فی بیرل رہ گئے جو گزشتہ 7سال میں اس کی کم ترین سطح ہے تاہم بعد میں دونوں کنٹریکٹس کی قیمتوں میں معمولی ریکوری دیکھی گئی۔

آخری خبریں آنے تک سہ پہرکو لندن میں برینٹ کی قیمت 38.72 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جو جمعرات سے 1.01 ڈالر یا 2.54 فیصدکم ہے جبکہ امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کی قیمت 35.96 ڈالر فی بیرل رہی جو جمعرات سے 80 سینٹ یا 2.18 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے اپنے حالیہ اجلاس میں خام تیل کی پیداوار میں کٹوتی سے انکار کردیا تھا، اس کے بعد سے اب تک آئل پرائسز میں 10 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں