ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں02فیصداضافہ

مرغی7،لہسن4.6،ایل پی جی3.5،کیلے2فیصد سمیت 19اشیا کے دام بڑھے


Business Desk December 13, 2015
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مجموعی طورپر19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ فوٹو : فائل

ATHENS: ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.20 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.58 فیصد کا اضافہ ہو گیا جس کی بڑی وجہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ بنی۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 10 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں سب سے کم اضافہ 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے 0.06 فیصد ہوا جبکہ 12ہزار روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی 0.11 فیصد، 18ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.15فیصد، 35ہزار روپے تک آمدن والوں کے لیے 0.20 اور 35 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.27فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مجموعی طورپر19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ اضافہ زندہ مرغی کی قیمت میں 7.15 فیصد کا ہوا جو 133.24 روپے سے بڑھ کر 142.76 روپے فی کلوگرام ہوگئی، اس کے علاوہ لہسن کے نرخ 4.58 فیصد کے اضافے سے 183.41 سے بڑھ کر 191.81 روپے فی کلوگرام، ایل پی جی کی قیمت 3.51فیصد کے اضافے سے 1158.16 سے بڑھ کر 1198.82 روپے فی گھریلو سلنڈر (11کلوگرام)، سگریٹ 2.61فیصد کے اضافے سے 57.71 روپے فی پیکٹ، کیلے2.02 فیصد کے اضافے سے 61.62 روپے فی درجن، دال ماش 1.67 فیصد بڑھ کر246.45 روپے فی کلوگرام، انڈے0.76 فیصد بڑھ کر 102.22 روپے فی درجن، گندم0.28 فیصد کے اضافے سے 353.60 روپے فی 10 کلوگرام اور سرخ مرچ پاؤڈر (کھلا) کی قیمت 0.27فیصد بڑھ کر 272.38 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔

اس کے علاوہ بکرے کا گوشت0.24 فیصد، دودھ تازہ 0.18 فیصد، گڑ0.17 فیصد، سرسوں کا تیل0.17 فیصد، دہی0.16 فیصد، ٹماٹر 0.14 فیصد، دال چنا0.13 فیصد، دال مسور0.10 فیصد، دال مونگ0.07 فیصد اور ویجیٹیبل گھی کھلا 0.03 فیصد مہنگا ہوگیا جبکہ 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، سب سے زیادہ کمی پیاز کے نرخ میں 4.84فیصد کی ہوئی ۔

جس سے پیاز ملک میں اوسطا55.13فیصد سے گھٹ کر 52.46 روپے فی کلوگرام دستیاب ہے جبکہ چینی 2.16 فیصد کی کمی سے 57.20 روپے فی کلو گرام، نہانے کا صابن0.79 فیصد گھٹ کر 36.47 روپے فی کس، آلو 0.52 فیصد کی کمی سے 32.50 روپے فی کلوگرام، پکانے کا تیل (ٹن)0.32 فیصد کمی سے 455.53 روپے فی ڈھائی کلو، آٹا 0.09فیصد کی کمی سے 398.58 روپے فی 10کلوگرام اور ویجیٹیبل گھی (ٹن) 0.07 فیصد کمی سے 447.76 روپے فی ڈھائی کلو ہوگیا، اس کے علاوہ چاول، سادہ بریڈ، چائے کی پتی اور خشک دودھ سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں