دھوپ کی حدت رنگ اوڑھ کر تن پہ سجی ہے

رنگ برنگے سوئٹرز ہر قسم کے ملبوسات پر خوب بہار دکھاتے ہیں


Musa Raza December 13, 2015
رنگ برنگے سوئٹرز ہر قسم کے ملبوسات پر خوب بہار دکھاتے ہیں:ماڈل : افرا خان ، فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: جب سرما کی یخ بستہ ہوائیں چلنے لگتی ہیں تو سویٹرز فیشن میں صف اول کے ملبوسات بن جاتے ہیں۔

رنگ برنگے دیدہ زیب سویٹرز اور اونی ملبوسات جسم کو سردی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ شخصیت کو خوب صورتی بھی عطا کرتے ہیں۔ مختلف رنگوں میں دست یاب یہ سوئٹرز ''میچنگ'' کا مسئلہ بھی پیدا نہیں ہونے دیتے۔ کسی بھی رنگ کا لباس ہو اونی ملبوسات میں جچتا ہے۔



رنگ برنگے سوئٹرز ہر قسم کے ملبوسات پر خوب بہار دکھاتے ہیں۔ پینٹ شرٹ ہو یا شلوار قمیص، منفرد اسٹائل کے یہ گرم ملبوسات آپ کی شخصیت کو باوقار بناتے ہیں یعنی سویٹرز جسم کو صرف حدت ہی نہیں دیتے دیکھنے والوں کو بھی حدت کا احساس دلاتے ہیں۔ ان ملبوسات میں پنہاں حرارت اور ظاہری چمک دمک دیکھ کر لگتا ہے گویا دھوپ رنگ اوڑھ کر جسم کے گرد لپٹ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں