کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے انڈیکس 3 حدیں عبورکرگیا

گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 19 کروڑ 54لاکھ 23ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 10ارب روپے ریکارڈ کی گئی


آن لائن December 14, 2015
گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 19 کروڑ 54لاکھ 23ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 10ارب روپے ریکارڈ کی گئی فوٹو: آئی این پی/فائل

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پرتیزی کارجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 32700 پوائنٹس سے بڑھ کر 33000 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں49.15فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا 3دن کی تیزی میں انڈیکس 565.84پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 2دن کی مندی میںانڈیکس نے 225.24 پوائنٹس لوز کیے تاہم مجموعی طورمارکیٹ مثبت زون میں ہی رہی گزشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 340.6 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے انڈیکس 32900، 32800 اور33000 پوانٹس کی تین بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا اور انڈیکس 32707.91پوائنٹس سے بڑھ کر 33048.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 191.04 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19391.10 پوائنٹس اور کے ایس ای ال شیئرز انڈیکس 22866.45 پوائنٹس سے بڑھ کر 33048.51 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب 95 کروڑ 60 لاکھ 91 ہزار 44 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69 کھرب 22 ارب 34 کروڑ 17 لاکھ 7 ہزار 884روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 50 ارب 29 کروڑ 47 لاکھ 98 ہزار 928 روپے ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 19 کروڑ 54لاکھ 23ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 10ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروبار ی لین دین 15 کروڑ 53 لاکھ 97ہزار رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے تک محدود رہی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1703 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 609 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ، 788میں کمی اور100 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ، پی آئی اے، پاک الیکٹرون، امریلی اسٹیل، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، جہانگیر صدیق کمپنی، بائیکوپٹرولیم، سلک بینک لمیٹڈسرفہرست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔