ملینیم ڈیولپمنٹ گولز فنڈ سب سے زیادہ پنجاب کو6 ارب ملے

12ارب مختص،11ارب جاری،سندھ ایک ارب، پختونخوا73کروڑ،بلوچستان کو44کروڑجاری ہوئے


ملک سعید اعوان December 14, 2015
12ارب مختص،11ارب جاری،سندھ ایک ارب، پختونخوا73کروڑ،بلوچستان کو44کروڑجاری ہوئے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال ملینیم ڈیولپمنٹ گولزکے لیے مختص کی گئی رقم میں سے پنجاب کوسب سے زیادہ 6 ارب 91 کروڑ روپے جاری کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔

دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت نے ملینیم ڈیولپمنٹ گولز کے لیے 12 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے تھے جن میں سے 11 ارب 18 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے، وفاقی حکومت کی جانب سے ملینیم ڈیولپمنٹ گولز کے لیے سندھ کوایک ارب 34 کروڑ روپے جاری کیے گئے، پختونخوا کو73 کروڑ، بلوچستان کو 44 کروڑ، فاٹا سیکریٹریٹ کو 54 کروڑ، وزارت داخلہ کو 7 کروڑ، وزارت ہاؤسنگ کو 65 کروڑ 10 لاکھ، وزارت پانی وبجلی کو 35 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں