عوام بھارتی ڈراموں کی طرح فلموں کو بھی مسترد کردیں گے سعود

اچھی سوچ اور عمدہ موضوعات کا انتخاب ہی اب پاکستانی فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی،سعود


Cultural Reporter December 16, 2015
ہمیں بھارتی فلموں کی طرف دیکھنے کے بجائے، پاکستانی فلموں کو بہتر سے بہتر ، بنانے پر توجہ دینی چاہیے، سعود۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار سعود نے کہا ہے کہ نہ بھارتی فلموں سے ہم پہلے خوف زدہ تھے اور نہ ہی اب ہیں، جس طرح پاکستانیوں نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کو مسترد کیا تھا اسی طرح عوام جلد ہی بھارتی فلموں کو بھی مسترد کردیں گے،کسی حد تک بھارتی فلموں کا اثرات کم ہوچکے ہیں،یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے گفتگوکے دوران کہی ۔

سعود کا کہناتھا کہ جو لوگ طویل عرصہ سے پاکستانی فلموں کی بحالی کے منتظر تھے اب ان کی ذمے داری ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کو بھر پور سپورٹ کرتے ہوئے اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں تاکہ ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستانی فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرسکے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی میں نوجوان ڈائریکٹر نے اہم کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے،اچھی سوچ اور عمدہ موضوعات کا انتخاب ہی اب پاکستانی فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی، اب ہماری پوری توجہ پاکستانی فلموں پر ہونے چاہیے ہمیں بھارتی فلموں کی طرف دیکھنے کے بجائے، پاکستانی فلموں کو بہتر سے بہتر ، بنانے پر توجہ دینی چاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں