جولائی تا ستمبر ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 327 ارب ڈالر تک پہنچ گئی غذائی برآمدات میں 115 فیصد کمی

پہلی سہ ماہی میں خام روئی، نٹ ویئر، بیڈویئر، سینتھیٹکس ٹیکسٹائل کی برآمدکم، کاٹن یارن، سوتی کپڑے، ٹاولز، خیمے،...


Kamran Aziz October 26, 2012
سی فوڈز، سبزیوں، مصالحہ جات، تیلداربیجوں، چینی، گوشت کی برآمدات میں اضافہ، چاول، پھلوں، دالوں، تمباکو اور گندم کی ایکسپورٹ گرگئی، پی بی ایس فوٹو: فائل

پاکستان سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سال بہ سال 2.95 کے اضافے سے 3 ارب 27 کروڑ 17 لاکھ 22 ہزار ڈالر جبکہ غذائی اشیا کی بیرون ملک فروخت 11.54 فیصد کی کمی سے 87 کروڑ 86 لاکھ 80 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 2011-12 کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کی مالیت 3ارب 17 کروڑ 80 لاکھ 4 ہزار ڈالر اور غذائی برآمدات کی مالیت 99کروڑ 33 لاکھ 52 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2012کے دوران خام روئی کی برآمدات 54.02 فیصد کمی سے 2 کروڑ 50 لاکھ 23 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 39.27 فیصد کے اضافے سے 53 کروڑ 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر، سوتی کپڑے کی 5.30 فیصد بڑھ کر 66کروڑ 96لاکھ71ہزار ڈالر، نٹ ویئر 10.27 فیصد کمی سے 55 کروڑ 50لاکھ85 ہزار ڈالر، بیڈ ویئر 14.61 فیصد گھٹ کر 44کروڑ 69 لاکھ 78 ہزار ڈالر، ٹاولز کی 4.78 فیصد کے اضافے سے 18کروڑ 88 لاکھ 84 ہزار ڈالر، خیمے، کینوس وتارپولین کی 48.04 فیصد بڑھ کر 2کروڑ 64 لاکھ 46ہزار ڈالر، ریڈی گارمنٹس 10.23 فیصد اضافے سے 44کروڑ 81لاکھ 12 ہزار ڈالر، آرٹ، سینتھیٹکس ٹیکسٹائل 15.82 فیصد گھٹ کر 11کروڑ 5 لاکھ 32ہزار ڈالر، میڈاپ آرٹیکلز 1.29 فیصد کمی سے 14کروڑ66 لاکھ 3 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 76.8 فیصد کے اضافے سے 10 کروڑ 85 لاکھ 71 ہزار ڈالر تک پہنچ گیئں۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سال بہ سال12.91 فیصد کے نمایاں اضافے سے 1 ارب 10 کروڑ 76لاکھ 82ہزار ڈالر ہو گئیں، ستمبر 2011 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ98کروڑ 10لاکھ 31 ہزار ڈالر اور اگست 2012 میں 1ارب7کروڑ 22 لاکھ 81ہزار ڈالر رہی تھیں۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں چاول کی برآمدات 26.82 فیصد کمی سے 30کروڑ 88 لاکھ ڈالر، مچھلی اور مچھلی سے تیار مصنوعات کی برآمدات 7.22 فیصد کے اضافے سے 6 کروڑ 33 لاکھ 64ہزار ڈالر، پھلوں کی 4.24 فیصد کمی سے 6 کروڑ 17لاکھ 14ہزار ڈالر، سبزیوں کی 3.40 فیصد اضافے سے 2کروڑ 67 لاکھ 16ہزار ڈالر، دالوں کی38.28 فیصد کمی سے 9لاکھ95ہزار ڈالر، تمباکو کی 43.84 فیصد کمی سے 18لاکھ 83 ہزار ڈالر، گندم کی 72.69 فیصد گھٹ کر 2کروڑ 55 لاکھ 74 ہزار ڈالر، مصالحہ جات کی 9.06 فیصد کے اضافے سے 1 کروڑ 33لاکھ 47 ہزار ڈالر، تیلداربیجوں کی 9.97 فیصد بڑھ کر 57 لاکھ 58 ہزار ڈالر، چینی کی 100 فیصد اضافے سے 5کروڑ 19 لاکھ 61ہزار ڈالر، گوشت اور گوشت سے تیار پراڈکٹس کی 26.89 فیصد اضافے سے 5کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار ڈالر اور دیگر غذائی اشیا کی برآمدات 0.06 فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 96 لاکھ 8 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں اشیائے خوراک کی برآمدات سال بہ سال 12.2فیصد کمی سے 28کروڑ 72 لاکھ 24ہزار ڈالر رہیں، ستمبر 2011 میں غذائی برآمدات 32کروڑ 71لاکھ 43 ہزار ڈالر اور اگست 2012 میں 31کروڑ 33لاکھ 82ہزار ڈالر رہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں