ریحام کو طلاق دینے کے بعد عمران خان کی بہنوں سے ناراضی ختم آج دعوت پر مدعوکرلیا

ریحام سے علیحدگی کے بعد عمران خان کی بہنوں نے ان سے تعلقات بحال کر لیے ہیں۔


این این آئی December 19, 2015
ریحام سے علیحدگی کے بعد عمران خان کی بہنوں نے ان سے تعلقات بحال کر لیے ہیں۔ فوٹو: فائل

ریحام کو طلاق دینے کے بعد عمران خان کی اپنی بہنوں سے ناراضی ختم ہو گئی ہے اور ان کی بڑی بہن علیمہ خان نے عمران خان کو آج لاہور میں اپنے گھر دعوت پر مدعو کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ریحام سے علیحدگی کے بعد ان کی بہنوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ اس شادی پر خوش نہیں تھیں، اب ان میں طلاق ہونے کے بعد عمران خان کی بہنوں نے ان سے تعلقات بحال کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان دو روز کے لئے لاہور کے دورے پر ہیں جہاں وہ شوکت خانم پشاور کے لئے فنڈ ریزنگ اور پارٹی امور سے متعلق مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں