نیشنل ایکشن پلان 305 مجرموں کو سزائے موت 254 مدارس بند کیے گئے

مدارس میں غیرملکی طلبا پر پابندی، کالعدم تنظیموں کی ویب سائٹس بلاک، مشکوک فنڈنگ پر 214 کیسز قائم ہوئے


ملک سعید اعوان December 19, 2015
کراچی ٹارگٹ کلنگ 53، راہزنی30، بھتہ خوری 56 فیصد کم ہوئی، 69 ہزار 179 افراد کو گرفتار، 6442 خفیہ آپریشن کیے گئے، دستاویزات۔ فوٹو: فائل

سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دسمبر 2015ء تک 305افراد کو سزائے موت دی ہے۔

پورے ملک میں 9خصوصی عدالتیںقائم کیں جن کو 73مقدمات بھیجے گئے۔ تمام عدالتوں کیلیے مجسٹریٹ نامزد کر دیے گئے ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق 254 مشکوک اور غیر رجسٹرڈ مدارس بندکیے گئے ہیں،بیرونی فنڈنگ والے مدارس کی بھی نشاندہی ہوئی۔ پاکستانی مدارس میں غیرملکی طلبہ پر پابندی عائد کی گئی۔ کالعدم تنظیموں کی نقل و حمل اور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔9کروڑ83لاکھ غیر رجسٹر سمیں بلا ک کی گئی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سوشل میڈیا کو بلا ک کرنے کیلیے قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیموں کی933یو آر ایل اور 10ویب سائٹ بند کی گئی ہیں۔ نفرت انگیز تقریریں کرنے اور مواد تقسیم کرنے پر2333افراد کیخلاف کیس بنائے گئے اور2163کو گرفتار کیا گیا۔

لاؤڈاسپیکر کے غلط استعمال پر 8925افراد کیخلاف کیس بنائے گئے،2163کوگرفتارکیاگیا ۔ دہشت گردوں کو فنڈ ٹرانسفر کی مد میں ایف ای آر اے یا حوالہ ہنڈی کے214کیسز بنائے گئے اور 322افراد کوگرفتارکیاگیا ۔35کروڑ 65ڈالرریکورکیے گئے۔ اینٹی منی لانڈرنگ میں 137لوگوں کو گرفتارکیا گیا ۔

پنجاب میں1132خطرناک اور مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت کی گئی ہے 405کو شیڈول چار میں ڈالا گیا ہے ۔دہشت گردوں کے649 معاونت کاروں کیخلاف بھی کارروائی ہوئی ہے۔کراچی آپریشن میں ٹارگٹ کلنگ میں 53فیصد، قتل کی وارداتوں میں 50فیصد ، دہشت گردی میں 80فیصد ، راہزنی میں 30فیصد ، بھتہ خوری میں56فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 69179افراد کو گرفتارکیاگیا ہے ۔گرفتار شدہ دہشت گردوں کی تعداد890ہے ۔ مفرورووں کی تعداد 676ہے، گرفتار اغواکاروں کی تعداد124اور بھتہ خور545ہیں ۔ قتل کے واقعات میں ملوث 1834لوگ گرفتار ہیں ۔126730آپریشن کیے گئے ہیں ان میں92848افراد کو گرفتارکیاگیا ہے، 6442خفیہ آپریشن کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں