نامور ادا کار ساقی کی 28ویں برسی آج منائی جائے گی

اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں اور آرٹس کونسلز میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،


Showbiz Desk December 22, 2015
اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں اور آرٹس کونسلز میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، فوٹو: فائل

450سے زائد فلموں میں کام کرنے اور 20سے زائد ملکی و غیر ملکی زبانوں پر عبور رکھنے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے ورسٹائل ادا کار ساقی کی 28ویں برسی آج منگل کو منائی جائے گی۔

اس موقع پر ملک بھر کے نگار خانوں اور آرٹس کونسلز میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جب کہ ساقی مرحوم کے مداح اور پرستار بھی اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی محافل بابرکات کا اہتمام کرینگے۔ زرقا ، لکھ پتی ، ناگن، اللہ دین کا بیٹا، ایک دل دو دیوانے، ہزار داستان، پردہ ، شہید، وہ کون تھی، میرا گھر میری جنت، میں بنی دولہن سمیت 450 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فلم اسٹار ساقی جن کا اصل نام عبدالطیف تھا، نے پی ٹی وی کے ڈراموں دیواریں ، جنگل، گردش وغیرہ سے بھی مقبولیت حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں