سلمان کی 50 ویں سالگرہ پر400 فٹ لمبا کیک تیار

کیک 4000بچوں کے کھانے کے لیے تیار کیا گیا اور اس میں سے200یتیم بچوں میں تقسیم کیا جائے گا، رپورٹ


Showbiz Desk December 29, 2015
کیک 4000بچوں کے کھانے کے لیے تیار کیا گیا اور اس میں سے200یتیم بچوں میں تقسیم کیا جائے گا، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: اداکار سلمان خان نے 27دسمبر کے روز اپنی 50 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔بھارتی شہر گجرات کی ایک بیکری کی طرف سے سپر اسٹار کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر 400فٹ لمبا اور4000کلوگرام وزنی کیک تیار کیا گیا۔

کیک دیکھنے آنے والوں میں سپر اسٹار کے مداحوں سمیت لمکا بک ریکارڈز اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیمیں بھی شامل تھیں ، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ مقامی پرستاروں کی اس کاوش کوگینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق کیک 4000بچوں کے کھانے کے لیے تیار کیا گیا اور اس میں سے200یتیم بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔سپر اسٹار کے سینکڑوں پرستارکیک کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دور دراز علاقوں سے سفر کر کے آئے تھے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بیکری کے مالک نتن پٹیل کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ کیک سلمان کی فنی خدما ت کے ساتھ ملکی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مثبت کام کی وجہ سے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں