تمام اقدامات بے سود2015میں پاکستانی تجارت کا خسارہ بڑھ گیا

جاپان سے برآمدی ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کی بازگزشت سنی گئی


اظہر جتوئی January 01, 2016
جاپان سے برآمدی ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کی بازگزشت سنی گئی:فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان کی بیرونی تجارت کیلیے سال2015 بھاری ثابت ہوا،برآمدات میں 5.7فیصد کمی اور تجارتی خسارے میں 11.1 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت تمام تر دعوئوں کے باوجود نئی تجارتی پالیسی دینے میں ناکام اورجی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلیے یورپین یونین کو وضاحتیں پیش کرتی رہی، افغانستان اوربھارت سے تجارت پر پیشرفت نہ ہو سکی تاہم چین کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پرنظرثانی کیلیے مذاکرات کے کئی دور ہوئے، اقوام متحدہ نے پاکستان کے بین الاقوامی ٹی آئی آر کنونشن میں شمولیت کی منظوری دی۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت نے جولائی میں اعلان کیا کہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18 تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اسے جلد ہی غور کیلیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں پیش کردیا جائیگااور کمیٹی کی سفارشات شامل کرنے کے بعد کابینہ اس کی منظوری دے گی لیکن پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا، گزشتہ پاکستان نے ڈبلیو ٹی او میں زرعی ایکسپورٹ پر سبسڈی کے بھارتی اقدام کو چیلنج کیا، دنیا بھر سے تجارتی تعلقات استوار کرنے کیلیے اقدامات کیے گئے۔

جاپان سے برآمدی ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کی بازگزشت سنی گئی، روس سے ترجیحی تجارت اور ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کا ازسر نو آغاز کیا گیا ، روس کی یورپی خوراک پر پابندی سے پاکستان کیلیے پھل، سبزیوں و گوشت کی روس کو برآمد کے مواقع ابھرے، پاکستان اور بیلاروس میںاقتصادی تعاون کے روڈمیپ پر اتفاق کیا گیا اورپاک تھائی ایف ٹی اے کیلیے معاملات بھی طے پا گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں