سال 2100 تک دنیاکی آبادی 11ارب ہوجائے گی رپورٹ

آبادی کے اضافے کی وجہ سے 10 ارب افرادکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑے گا۔


این این آئی January 02, 2016
ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی 18 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2100 تک دنیا11ارب انسانوں پرپھیل جائے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق انسانوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہورہا ہے زمین پر صرف3.7ارب مزید آبادی برداشت کرنے کی گنجائش ہے، آبادی میں اضافے کی وجہ سے زمین پرنباتات اور جانوروں کی مزید ساڑھے14 لاکھ اقسام کاخاتمہ ہوجائے گا، 1960 کے بعد سے دنیا کی آبادی دگنی سے بھی زائد ہو چکی ہے۔

آبادی کے اضافے کی وجہ سے 10 ارب افرادکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کاسامناکرناپڑے گا۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ شہرکے45فیصد حصے میں 10 لاکھ لوگ با سہولت رہ سکتے ہیں مگرآبادی میں بے ہنگم اضافے سے رہائشی سہولتیں نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گی۔ پاکستان میں مردم شماری رواںسال کی جائے گی، اس کے بعد پاکستان کی کل آبادی کا پتہ چلایا جاسکے گا، ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی18کروڑسے تجاوزکرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں