سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان مالک بلوچ نے مشیر وزیر اعظم بننے سے معذرت کر لی

عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور رکن اسمبلی اپنا کام جاری رکھیں گے۔


این این آئی January 03, 2016
عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور رکن اسمبلی اپنا کام جاری رکھیں گے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بلوچستان میں انتقال اقتدار کے بعد سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو خصوصی مشیر بننے کی پیشکش کی گئی تھی۔ جس پر انھوں نے حتمی جواب دینے کیلیے وقت طلب کیا تھا۔

گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوائے گئے پیغام میں ان کا مشیر بننے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں