افغان امن عمل پر4 ملکی کمیٹی کااجلاس آئندہ ہفتے ہوگا

کمیٹی میں پاکستان،چین،افغانستان،امریکاشامل،افغان حکام سے رابطہ ہے،سینئرسفارتکار


ملک سعید اعوان January 07, 2016
پاک بھارت مذاکرا ت پربھی کام جاری،سیکیورٹی مشیروں کی ملاقات زیرغورنہیں ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے 4 ملکی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات کے حوالے سے کام جاری ہے تاحال تاریخوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،سینئر سفارتکار نے نام نہ بتانے کی شرط پرایکسپریس کو بتایاہے کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان افغان حکومت سے رابطے میں ہے اور وہاں امن کے لیے کوشش کر رہاہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کوآرڈینیشن کمیٹی میں پاکستان،افغانستان ،چین اورامریکا شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پٹھان کوٹ میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کا دفتر خارجہ مکمل رابطوں میں رہے۔پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات پرکام جاری ہے ، انھوں نے بتایا کہ پاک بھارت سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان ملاقات کی کوئی تجویز زیرغورنہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں