شریف برادران دوتہائی اکثریت کا خواب بھول جائیں لطیف کھوسہ

اب کوئی فرشتہ ووٹ ڈالنے نہیں آئیگا، پنجاب پیپلزپارٹی کا تھا اور رہے گا،وفد سے گفتگو.


Sana News/INP October 31, 2012
اب کوئی فرشتہ ووٹ ڈالنے نہیں آئیگا، پنجاب پیپلزپارٹی کا تھا اور رہے گا،وفد سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اب کوئی فرشتہ ووٹ ڈالنے نہیں آئے گا۔

شریف برادران دو تہائی اکثریت والا خواب بھول جائیں' قومی شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنا ممکن نہیں ہو گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا شہباز شریف ان کے خلاف باتیں کرنے سے قبل سوچ لیا کریں کہ حلف کس کو دیا تھا' پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا اور رہے گا، آئندہ انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گاکیونکہ اب عوام ووٹ ڈالیں گے، ساڑھے چار کروڑ جعلی ووٹ مسترد ہو چکے۔

پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کو ہمیشہ دیوار کے ساتھ لگانے کی سازشیں ہوتی رہیں مگر کوئی مائی کالال دیوار کے ساتھ لگا سکا اور نہ قیادت کو جھکا سکا، آئندہ انتخابات میں لاہور سمیت ہر شہر اور گائوں جئے بھٹو کے نعروں سے گونجے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔