گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث 7 حدیں گر گئیں

گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ کاروباری لین دین 14 کروڑ23لاکھ 86ہزارحصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے ریکارڈ کی گئی


آن لائن January 11, 2016
گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ کاروباری لین دین 14 کروڑ23لاکھ 86ہزارحصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے ریکارڈ کی گئی فوٹو: فائل

کاروباری ہفتے کے پانچوں دن مندی چھائی رہی جب کہ انڈیکس 694پوائنٹس کمی سے32537 پوائنٹس پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید ترین مندی کی زد میں رہی۔ کے ایس ای 100انڈیکس 600 سے زا ئد کم ہوگیا اور انڈیکس33200پوا ئنٹس سے گھٹ کر 32500 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باعث رو نما ہونے والی مندی کے سبب سرمائے کے مجموعی حجم میں 1کھرب 36 ارب رو پے سے زا ئد کی کمی ر یکا رڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروبارکے پا نچوں دنوں میں مندی کا شکار رہی شدید ترین مندی کے باعث انڈیکس32476پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس33305پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں منفی زون میں رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس میں694.1پوائنٹس کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس کے باعث انڈیکس 32700, 32800, 32900, 33000, 33100, ،33200 اور32600پوائنٹس کی7بالائی حدوں سے نیچے گر گیا اور انڈیکس 33228.95 پوائنٹس سے کم ہو کر32537.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح569.17پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18995.99پوائنٹس اور کے ایس ای ال شیئرز انڈیکس 23195.06پوائنٹس سے کم ہو کر 22743.70پوائنٹس پر آگیا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 36ارب 73کروڑ 89لاکھ 560روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 70کھرب 25 ارب 69کروڑ 97لاکھ 29ہزار 830 روپے سے کم ہوکر 68کھرب 88ارب 96کروڑ 8لاکھ 29 ہزار 270روپے رہ گیا۔

گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ کاروباری لین دین 14 کروڑ23لاکھ 86ہزارحصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم 10کروڑ40لاکھ 69ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 6ارب روپے تک محدود دیکھی گئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1649 کمپنیوںکاکاروبار ہوا جس میں سے 533 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 1015میں کمی اور 101 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون، دیوان سیمنٹ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ، میپل لیف سیمنٹ، بینک آف پنجاب، جہانگیر صدیق کمپنی، فوجی سیمنٹ، غریبوال سیمنٹ، ڈی جی کے سیمنٹ، سدرن الیکٹرونک، پاک انٹر نیشنل بلک اورایم ٹیکس لمیٹڈ سرفہرست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں