فیس بک کی دوستی بھارتی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی

مہرالنسا ویزا لے کر پاکستان آئی اور وادی کالام کے رہائشی اعجاز خان سے خفیہ شادی کرلی


Online January 13, 2016
ویزا ختم ہونے پر جوڑے نے شادی کا اعلان کیا، بھارت نہیں جانا چاہتی، جان کوخطرہ ہے، مہرالنسا ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: فیس بک کی دوستی محبت میں بدلنے پر 22 سالہ بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی لڑکی مہرالنسا جوباضابطہ ویزا لیکر پاکستان آئی اور وادی کالام کے رہائشی24 سالہ نوجوان اعجاز خان کے ساتھ گزشتہ ہفتے خفیہ شادی کر لی تاہم مہرالنسا کے ویزے کی مدت ختم ہونے پر اب جوڑے نے شادی کا اعلان کر دیا۔

مہر النساکاکہنا ہے کہ وہ بھارت سے بھاگ کر یہاں آئی ہے تاکہ اپنی مرضی کی شادی کر سکے اور اگر اب اسے واپس کیا گیا تو بھارتی انتہا پسند تنظیم سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے، مہرالنسا نے پاکستانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کے ویزے کی مدت میں توسیع کی جائے کیونکہ وہ یہاں اپنے پاکستانی شوہرکے ساتھ بے حد خوش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں