متحدہ کی نئے صوبوں کی قراردادتحریک انصاف نے حمایت کا عندیہ دیدیا

انتظامی بنیادوں پرملک میں نئے صوبوں کاقیام لازمی ہوگیاہے،ذرائع


Umair Ali Anjum January 14, 2016
انتظامی بنیادوں پرملک میں نئے صوبوں کاقیام لازمی ہوگیاہے،ذرائع: فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے ایم کیوایم کی جانب سے بدھ کوقومی اسمبلی میں نئے صوبوں کے حوالے سے جمع کرائی جانے والی قراردادکی حمایت کرنے کا عندیہ دیاہے تاہم اس کے لیے یہ شرط ہوگی کے نئے صوبے انتظامی بنیادوں پربنائے جائیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامی بنیادوں پرملک میں نئے صوبوں کا قیام لازمی ہوگیاہے، آج اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کی جائے گی اورپارٹی کے آئین کے مطابق طے کیاجائے گاکہ اس معاملے پرآوازبلندکرنی ہے تواس کے لیے طریقہ کار کیا اختیارکیا جائے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پرتحریک انصاف کے سینئررہنمااوررکن قومی اسمبلی اسد عمرنے ایکسپریس کوبتایاکہ ہم انتظامی بنیادوںپرنئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں اورچاہتے ہیں کہ مزیدصوبے بنائے جائیں کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن ایم کیوایم یاکوئی بھی دوسری سیاسی جماعت اگرلسانی بنیادپرصوبوں کے قیام کے لیے جدوجہدکرے گی توپی ٹی آئی اس کی مخالفت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں