سال2015 1436لاوارث لاشوں کی مواچھ گوٹھ قبرستان میں امانتا ً تدفین

ایدھی سرد خانے میں نصب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 44  نامعلوم لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے ورثا کے حوالے کیاگیا


Sajid Rauf January 15, 2016
گزشتہ سال 2ہزار931 میتیں ایدھی سردخانے منتقل کی گئیں،396 میتیں خواتین کی تھیں، 74 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں بھی لائی گئیں فوٹو:فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ سال ایدھی سرد خانے منتقل کی جانے والی 1436 لاشوں کو لاوارث قرار دے کر مواچھ گوٹھ قبرستان میں امانتاً سپرد خاک کردیا گیا جبکہ 1496 لاشوں کو ان کے حقیقی ورثا کے حوالے کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق سال 2015 میں شہر میں فائرنگ ، بم دھماکوں ، قتل اور پولیس مقابلوں کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے771 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے پہنچائی گئیں جس میں 740مرد اور 31خواتین کی لاشیں شامل ہیں، اہم شاہراہوں پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے دوران ہلاک 140افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے پہنچائی گئیں جن میں 116مرد اور24 خواتین کی لاشیں شامل ہیں ، سال2015 میں پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے42 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئی جن میں36 مرد اور6 خواتین کی لاش شامل ہیں ، گزشتہ سال ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے35 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے پہنچائی گئیں۔

جن میں 29 مرد اور6خواتین کی لاشیں شامل ہیں، گزشتہ سال ایدھی فاؤنڈیشن کے مختلف سینٹرز میں داخل984 مریضوں کا انتقال ہوا جن کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں جن میں 658 مرد اور326 خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں، سال 2015 میں 74 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئیں ، مختلف علاقوں میں جھلس کر ہلاک ہونے والے80 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں جس میں76 مرد اور3 خواتین کی لاشیں شامل ہیں ، گزشتہ سال مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والے7 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں،شہر کے مختلف اسپتالوں میں ہلاک ہونے والے173 افراد کی لاشیں بھی سرد خانے لائی گئی ، سال 2015 میں مختلف علاقوں میں کرنٹ لگ کر ہلاک ہونے والے3افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئیں ۔

ایدھی سرد خانے کے عملے کے مطابق سال 2015 میں مجموعی طور پر2 ہزار 931لاشیں ایدھی سرد خانے پہنچائی گئیں جن میں 396خواتین کی بھی لاشیں شامل ہیں، انھوں نے بتایا کہ سال 2015 میں مختلف علاقوں سے ایدھی سرد خانے لائے جانے والی1436لاشوں کو لاوارث قرار دے کر مواچھ گوٹھ قبرستان میں امانتاً تدفین سپرد خاک کردیا گیا جبکہ 1496میتیوں کو پولیس اور سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی کی تعاون سے ان کے حقیقی ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔

ایدھی سرد خانے کے عملے کے مطابق سال 2015 میں سی پی ایل سی کے اشتراک سے سرد خانے میں نصب کیے جانے والے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 14جنوری 2016تک لائی جانے والی 96لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کیا گیا جس کے تحت55 نامعلوم لاشوں کی شناخت کر کے ان کے حقیقی ورثا کے حوالے کیا گیا جبکہ 35نامعلوم لاشوں کا کسی قسم کا کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آسکا ، انھوں نے بتایا کہ 6 نامعلوم لاشوں کو ان کے ورثا نے خود سرد خانے آکر شناخت کیا ،انھوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت سال 2015میں 44 اور رواں سال کے ابتدائی 14روز میں 9 نامعلوم لاشوں کی شناخت کرکے لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔

سال 2015 میں ایدھی سرد خانے میں نصب بائیو میٹرک سسٹم کے تحت44 نامعلوم لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے ورثا کے حوالے کیا گیا ، ایدھی سرد خانے کے عملے کے مطابق سال 2015 میں مجموعی طور پر 2 ہزار 931 لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئیں جن میں 396 خواتین کی لاشیں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔