کاروباری برادری کوملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پرتشویش

کاروباری برادری کا مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے اورگردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ


نیوز رپورٹر January 17, 2016
کاروباری برادری کا مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے اورگردشی قرضوں کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ فوٹو: فائل

SUKKUR/ HYDERABAD/ KARACHI: پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے قائم مقام چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونا باعث تشویش ہے۔

حکومت اس مسئلے پر فوری قابو پائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورحال کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے، بجلی و گیس کے بحر ان سے پہلے ہی ہر طبقہ پریشان اور مالی مشکلات کا شکار ہو رہاہے، بریک ڈاون کے علاوہ معمول کی لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی بجلی کی پیداوار میں کمی کا باعث ہیں جس کے باعث ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کے ساتھ تاجر برادری کو بھی متاثر کر رکھا ہے۔

اکثر کاروبار بند اور مزدور طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری بجلی اور گیس کے بحران کے باعث انڈسٹری پہلے ہی متاثر ہے اور بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضا فہ بھی ہو چکا ہے، حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات کو ختم کرے اور پاور سیکٹر کی ادائیگیاں کرے تاکہ آنے والے موسم گرما کی شدید گرمی میں عام آدمی بشمول تاجر برادری کو بھی بجلی کے سنگین بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں