خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں لڑاکا طیاروں کی بمباری سے 4 شدت پسند ہلاک

حملے میں شدت پسندوں کی سرنگیں بھی تباہ ہوئیں۔


Tribune Correspondent November 01, 2012
سیکیورٹی فورسز کے افسر نے بتایا کہ نشانہ بنائے جانے والے علاقے پر تحریک طالبان پاکستان کا قبضہ تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی لڑاکا طیاروں نے تیرہ وادی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری کر کے 4 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔


سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر نے بتایا کہ دوپہر4:30 بجے دو فائٹر جیٹس نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بم گرائے جس کے نتیجے میں 4 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ حملے میں شدت پسندوں کی سرنگیں بھی تباہ ہوئیں۔


سیکیورٹی فورسز کے افسر نے بتایا کہ نشانہ بنائے جانے والے علاقے پر تحریک طالبان پاکستان کا قبضہ تھا۔


اس سے قبل 18 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے اکا خیل میں بمباری کر کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں