میرپورخاص سول اسپتال میں مریض کی ہلاکت پر ورثا مشتعل

ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام، اسپتال میں توڑ پھوڑ، عملے کو تشددکا نشانہ بنایا،2 ڈسپنسر زخمی


Express News Desk November 02, 2012
ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام، اسپتال میں توڑ پھوڑ، عملے کو تشددکا نشانہ بنایا،2 ڈسپنسر زخمی. فوٹو: فائل

سول اسپتال میرپورخاص میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریض دم توڑ گیا۔

ورثاء نے اسپتال میں توڑ پھوڑکی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے2 ڈسپنسر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بھان سنگھ آباد کا رہائشی گردے کا مریض 45 سالہ بشیر احمد سول اسپتال میرپورخاص میں زیر علاج تھا، اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور مریض دم توڑ گیا، جس پر ورثاء نے مشتعل ہوکر اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ سول سرجن ڈاکٹر اصغر آرائیں نے بتایا کہ مریض کا مناسب علاج ہو رہا تھا، ورثاء نے بلا جواز عملے پر تشدد کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں