داعش کوشکست دینے کیلیے امام مسجد کا انگریزی سیکھنا ضروری ہے کیمرون

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے مسلمان تارکین وطن خواتین کو بھی30 مہینوں میں انگریزی سیکھنے کی ہدایت کی تھی


Online January 22, 2016
اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے مسلمان تارکین وطن خواتین کو بھی30 مہینوں میں انگریزی سیکھنے کی ہدایت کی تھی:فوٹو : فائل

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ داعش کو شکست دینے کیلیے مساجد کے پیش امام کا انگریز ی سیکھنا ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ میں بہت سے مسلمان نوجوانوں کو اردو یاعربی نہیں آتی۔ ایسے نوجوانوں کو داعش کے زہر سے دور رکھنے اور انھیں سمجھانے کیلیے پیش امام کو انگریز ی آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے مسلمان تارکین وطن خواتین کو بھی30 مہینوں میں انگریزی سیکھنے کی ہدایت کی اور کہا تھا کہ اگر کوئی خاتون 30 ماہ میں انگریزی نہ سیکھ پائی تو اسے برطانیہ سے نکال دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں