آئی ایم ایف نے نئے ایم ڈی کی تلاش شروع کردی

درخواستوں کی وصولی شروع،نامزدگیاں10فروری کوبند،حتمی فیصلہ3مارچ تک متوقع


AFP January 23, 2016
کرسٹین کاانتخاب لڑنے کاامکان،دوسری مدت کیلیے چناؤکی بھی امید،چین و یورپ حامی فوٹو:فائل

FAISALABAD: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کے انتخاب کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں، اس سلسلے میں نامزدگیاں10 فروری تک وصول کی جائیں گی اور ایگزیکٹو بورڈ 3مارچ تک حتمی فیصلہ کرے گا۔

قبل ازیں برطانوی وزیر خزانہ جارج اوسبورن نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے نئی مدت کے لیے کرسٹین کی نامزدگی کا اعلان کیاتھا جبکہ جرمن وزارت خزانہ نے انھیں دور اندیش اورمشکل وقت میں کامیاب بحران منتظم قراردیتے ہوئے حمایت کر دی، امریکی وزیر خزانہ جیکب لیو نے ڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم کے موقع پر ان کی کارکردگی کوسراہا تاہم باقاعدہ حمایت سے گریز کیا تاہم لاگارڈ کا کہنا ہے کہ امریکا روایتی طور پرکسی امیدوار کی حمایت سے قبل انتخابی عمل کے اختتام تک گریز کرتا ہے ۔

تاہم حالیہ دنوں میں امریکی نائب صدر اور وزیر خزانہ کے ساتھ کام کرنے کے بیانات حمایت کے مترادف ہیں، فی الوقت امریکا کے لیے اس سے زیادہ کچھ کرنا مشکل ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے 1944 میں قیام سے اب تک روایتی طور پر اس کا سربراہ کوئی یورپی ہی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ ایم ڈی کرسٹین لاگارڈ کے عہدے کے 5سالہ میعاد جولائی میں ختم ہو رہی ہے تاہم سابق فرانسیسی وزیر خزانہ کے ہی دوبارہ انتخاب کا امکان ہے جس کی وجہ اہم یورپی ممالک کی بھرپور حمایت ہے جبکہ امریکا کی جانب سے کرسٹین لاگارڈ کی حمایت متوقع ہے۔ گزشتہ روز کرسٹین لاگارڈنے بطور ایم ڈی دوسری ٹرم کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے اور اس سلسلے میں انھوں نے اپنے ملک فرانس کے علاوہ جرمنی، برطانیہ کے ساتھ چین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا۔ فرنچ ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ ایم ڈی کے انتخابی عمل کے آغاز کے ساتھ ہی مجھے حمایت ملنا شروع ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں