بھارتی مدارس میں اردو اورعربی زبانوں پرپابندی لگائی جائے شیوسینا

حکومت اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہوگا، بھارتی انتہا پسند تنظیم


Online January 23, 2016
حکومت اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہوگا، بھارتی انتہا پسند تنظیم وٹو: رائٹرز

بھارت کی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے وزیراعظم نریندر مودی سے مدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی عائد کرتے ہوئے انگریزی اور ہندی کو رائج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

حکومت کی اتحادی جماعت نے ایک اخبار کے اداریے میں لکھا کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میں غلط نہیں کہ خود ساختہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اپنے پروپیگنڈے کیلیے ان پڑھ مسلمان خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔

اگر حکومت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدرسوں کو اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہو گا، انتہا پسند تنظیم نے مزید کہا کہ حکومت حوصلہ دکھاتے ہوئے یکساں سول کوڈ لانے کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بھی شروع کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں